مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ تنازہ کشمیرکے اپنی قرارداوں کے مطابق حل کرے ، حریت رہنماء

اسلام آباد 29 نومبر (کے ایم ایس)
حریت آزاد کشمیرکے رہنمائوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت آزاد کشمیر کے حریت رہنمائوں میر طاہر مسعود، سید یوسف نسیم، سید اعزاز رحمانی اور حسن البنا نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاسخت نوٹس لیں۔اجلاس میں حریت رہنمائوں اورنوجوانوں کی بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button