مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی کشمیرمیں مختلف مقامات پر بھارتی پولیس کے چھاپے

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت درج جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے خانکہ مڈورہ میں عوامی ا تحاد پارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ غلام نبی شاہین اور ڈاڈ سر میں محمد جہانگیر آہنگر کی رہائش گاہوں پرچھاپے مارے۔پولیس نے کارروائی کے دوران ایڈووکیٹ شاہین کے گھر سے اہم دستاویزات ضبط کیں۔ پولیس نے یہ چھاپے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کے حکم پر مارے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button