بھارت

بھارت کا کم فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

نئی دلی 24 جون (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنا جنگی جنون اور خطے میں بالادستی کے عزائم جاری رکھتے ہوئے کم فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ تجربہ بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)اور بحریہ نے مشترکہ طورپر اڑیسہ کی چندی پور ٹیسٹ رینج سے کیا ہے ۔ جمعہ کو چندی پور ٹیسٹ رینج سے بحریہ کے ایک جنگی جہاز کے ذریعے کئے گئے ورٹیکل لانچ میزائل کے تجربے میں زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنایاگیا۔ڈی آر ڈی او اور بحریہ کے اہلکار میزائل کے تجربے کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے ۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میزائل کے تجربے سے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے بحری جنگی جہازوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button