بہار اسمبلی میں اگنی پتھ سکیم کے خلاف اپوزیشن رہنماﺅں کا احتجاج
پٹنہ 24 جون (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار اسمبلی کے مون سون اجلاس کے آج (جمعہ )پہلے دن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور بائیں بازو کی پارٹی کے رہنماو¿ں نے اگنی پتھ اسکیم کے معاملے پر بھارتیہ جنتاپارٹی کی مرکزی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آر جے ڈی کے سینئر رہنما اور چیف ترجمان بھائی وریندر نے کہا کہ ہر پارٹی کے رہنما اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ایک تجویز پاس کر کے نریندر مودی حکومت کو بھیجیں گے۔بائیں بازو کی پارٹی کے ایم ایل اے محبوب عالم نے کہاکہ نریندر مودی حکومت کی من مانیوں کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے، ہمیں ملک کے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی ناروا پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان سخت مشتعل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں جیلوں میں بند کر دیا ہے۔ محبوب عالم نے مزید کہا کہ نوجوا ن اپنے مستقبل کے لیے احتجاج کر رہے تھے لیکن بی جے کی مرکزی حکومت نے ریاستوں پر دباو¿ ڈالا ہے تاکہ اس تحریک کو دبایا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج ختم ہو گیا ہے لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ احتجاج اب شروع ہو گیا ہے۔