بھارت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بھارت کو سیمی فائنل میں بدترین شکست

اسلام آباد 10نومبر( کے ایم ایس )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
آ سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل اسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آسانی سے مکمل کرلیا۔انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز 170 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔
گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button