مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: سیاستی جماعتوں کا غیر مقامی افراد کو ووٹر فہرستوں میں شامل کرنے کے حکمنانے پر سخت ردعمل


سرینگر13 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے ضلعی انتظامیہ جموں کے اس حکمنامے پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے جس میں محکمہ ریونیو کے اس غیر مقامی لوگوں کی بھی ووٹر فہرستوں میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جو ایک برس سے زائد عرصے سے جموں میں میں مقیم ہیں۔
نیشنل کانفرنس نے حکمنامے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ناراضگی اور سیاسی جماعتوں کی مخالف کے باوجود 25لاکھ غیر مقامی افراد کو ووٹر فہرستوں میں شامل کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے جس طرح سے غیر مقامی شہریوں کو ووٹر فہرستوں میں شامل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا اس سے عوامی خدشات سچ ثابت ہو گئے ۔انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ کشمیر یونٹ کے صدر وقار رسول وانی نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموںکا فیصلہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی انتخابات میں جیت کے لیے غیر مقامی لوگوں کو ووٹر فہرستوں میں شامل کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے جو آرڈر جاری کیا اس سے بی جے پی کی نیت سب کے سامنے آشکار ہوئی ہے۔ جموں میں ریونیو حکام کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ ان تمام بھارتیوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کریں جو جموں شہر میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے مقیم ہیں تاکہ انتخابی فہرستوں میں انکے ناموں کے اندراج کو آسان بنایا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button