مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :جھوٹے مقدمے میں4کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر

سرینگر22اگست(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ادارے (ایس آئی اے )نے دہشت گردی کے ایک جھوٹے مقدمے میں 4کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ چارج شیٹ سرینگر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان افراد کے خلاف رواں سال کے آغاز میں سرینگر کے ایک پولیس اسٹیشن میں یہ جھوٹا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button