تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر: بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

caso

سرینگر26 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اتوار کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے بانڈی پورہ قصبے کے مضافاتی علاقے وترینہ میں محاصر ے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ فوجیوں نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کی اور گھرگھر تلاشی لی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: