پاکستان

پاکستان کی بھارتی فوجیوں کی طرف سے مزید 11کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

اسلام آباد25 جون (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید گیارہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد سے اب تک 636 سے زائد کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں میں شہید کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف رواں برس اب تک 113 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، ماورائے عدالت قتل، زیر حراست تشدد اور قتل، جبری گمشدگیاں، کشمیری قیادت اور نوجوانوں کی نظر بندی اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈے ماضی میں ناکام ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔ مانہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ بیگناہ کشمیریوں پر مظالم کیلئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button