پاکستان

اقوام متحدہ فلسطین ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موثر نوٹس لے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ

sindh caretake cm justice baqirکراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے فلسطین میں نسل کشی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ آج انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کو فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موثر نوٹس لینا چاہیے۔
انہو ں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی وحشیانہ جارحیت اور بھارتی مظالم سے معصوم انسانی جانوں کو بچائے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں انسانی حقوق کی پاسداری شامل ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی، تعلیم اور صحت تک رسائی انسانی حقوق کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ سمیت پاکستان بھر میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button