پاکستان

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5اگست کو یوم استحصال منائے گا

5-August Youm-e-Istehsalاسلام آباد02اگست(کے ایم ایس)پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کے لئے اور بھارتی فوجی محاصرے کے 3سال مکمل ہونے پر 5اگست کویوم استحصال منائے گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکومت نے یوم استحصال کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمیناروںاور کانفرنسوںسمیت متعدد پروگرامز تشکیل دیے ہیں جبکہ کشمیریوں کی حمایت میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں ہر طبقہ فکر کے افراد بھرپور شرکت کریں گے۔ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستانی عوام حق خودارادیت کے لئے ان کی منصفانہ جدوجہد اور بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھی بھارت کے 5اگست 2019کے غیر آئینی اقدام کی مذمت کے لیے یوم استحصال منائیں گے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج درج کرائیں گے۔ سول سوسائٹی کی تنظیمیں کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سیمیناروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کریں گی۔یوم استحصال کے موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، ٹریفک کو ایک منٹ کے لیے روک دیا جائے گا اور سائرن بجائے جائیں گے۔ ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن سمیت الیکٹرانک میڈیا چینلز پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے جائیں گے۔دریں اثناء کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں کی اہم شاہراہوں پر پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔ مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5اگست 2019کو بھارتی آئین کی دفعہ 370اور 35Aکو ختم کردیا تھاجن کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button