مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی رہنما نوپور شرما کا کولکتہ کے پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے سے دوسری بار انکار

 

kolkata

کولکتہ 25جون(کے ایم ایس)ہندوانتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما نے ایک بار پھر کولکتہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے سے انکار کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کولکتہ میں ایمہرسٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے جاری کردہ سمن میں نوپورشرما سے کہاگیا تھا کہ وہ ہفتے کے روز سہ پہر کومذکورہ تھانے میں حاضرہوجائے۔ تاہم بی جے پی لیڈرنوپور شرمانے خود حاضر ہونے کے بجائے ہفتے کے روز ای میل کے ذریعے کولکتہ پولیس کوایک خط بھیجا۔یہ دوسری بار ہے جب وہ خود پیش نہیں ہوئی اور کولکتہ پولیس کے سمن کو نظر انداز کر دیا۔ اس سے پہلے انہیں کولکتہ پولیس کے مشرقی مضافاتی ڈویژن کے تحت نارکل ڈانگا پولیس اسٹیشن سے ایک نوٹس بھیجا گیا تھا اورانہیں 20جون کو مذکورہ تھانے میں حاضر ہونے کے لیے کہا گیا تھا۔ لیکن اس وقت بھی انہوں نے سیکورٹی وجوہات کا بہانہ کرکے حاضر ہونے سے انکارکیاتھا۔ بی جے پی رہنمائوںنوپور شرمااور نوین کمار جندل کے گستاخانہ بیانات وائرل ہونے کے فورا بعدبھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہاوڑہ ، ناڈیہ اور مرشد آباد جیسے مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں میںشدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button