جموں
جموں میں سرکاری ملازمین کا احتجاج 26ویں دن میں داخل
جموں26جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں کے تمام ریزرو کٹیگری ملازمین کا احتجاج آج 26 ویں دن میں داخل ہوگیا۔
جموں شہر کے امبیدکر چوک پر احتجاج کی قیادت جموں کی ریزرو کیٹگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کر رہی ہے۔احتجاج کرنے والے ملازمین نے مختلف نعرے لگائے اور حکام پر زور دیا کہ وہ ان کے حقیقی مسائل کو حل کریں جن میں جامع ٹرانسفر پالیسی بنانا ، ملازمین کی خدمات کو ان کے متعلقہ اضلاع میںبروئے کارلانا اور جموں کے ملازمین پر وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال میں اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کے لیے دبا ئونہ ڈالنا شامل ہے۔مختلف سماجی و مذہبی تنظیمیں ان کے حوصلے بڑھانے کے لیے ان کی حمایت میں آگے آئیں اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو اعلیٰ سطح تک لے پہنچائیں گے۔