جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو افراد کے قتل کیخلاف لوگوں کا شدید احتجاج

FkEfz-UaEAI59uDجموں 16 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے باہر دو مقامی افراد مردہ پائے گئے جس کے خلاف علاقے کے لوگ احتجاج کیلئے سڑکوںپر نکل آئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دو مقامی افرادکمل کمار اور سریندر کمار کی لاشیں آج صبح سویرے پونچھ راجوری شاہراہ کے متصل قائم بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے باہر سے برآمد ہوئیں۔ لاشوں پر گولیوں کے واضح نشانات تھے ۔
ایک ٹرک ڈائیور نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جب اسے سفر کے دوران بھارتی فوجی کیمپ کی سمت سے گولیاں چلنے کی آواز آئی تو میں اپنا ٹرک سائیڈ پر روک کر کیمپ کی طرف بھاگااورکیمپ کے باہر دو افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔
بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے افراد بھارتی فوج کے ساتھ بطور مزدور کام کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنوں جب فوجی کیمپ کے اندر جانے کیلئے اس کے گیٹ پر پہنچے تو فوجیوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
علاقے کے لوگ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوںنے پونچھ راجوری شاہراہ کو بند کر دیا۔علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔ مشتعل افراد نے بھارتی فوج کے کیمپ پر پتھراﺅ بھی کیا۔ آخری اطلاعات تک احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button