مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: اترپردیش کے دو مزدور قتل کے الزام میں گرفتار

 

سرینگر 18ستمبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) سے تعلق رکھنے والے دو مزدوروں کو ضلع بڈگام میں اپنے ساتھی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ روز بڈگام تھانے کو اطلاع ملی کہ ضلع کے علاقے لیبارٹل Labartal میں واقع اینٹوں کے بھٹے پر ایک شخص کو قتل کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کچھ مزدوروں میں کسی مسئلے پر بحث بعدنے جھگڑے کی شکل اختیار کر لی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے دوران اترپریش کے ضلع شاہجہان پور کا رہائشی 35 سالہ مان سنگھ شدید زخمی ہوا جسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس جرم میں دو ملزمان ملوث تھے جو کہ واقعے کے بعد مفرور تھے جن میں سے ایک ملزم دنیش سنگھ کو بڈگام کے علاقے نصراللہ پورہ جبکہ دوسرے ملزم روپ رام کو بڈگام ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button