مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں، ایجنسیوں کی طرف محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

سرینگر 07مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور اس دوران مکینوں کو ڈرایا،دھمکایا اور ہراساں کیاجارہاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پولیس اور پیراملٹری فورسز نے بارہمولہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، ڈوڈہ اور جموں اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ متعدد علاقوں میں لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ فوجیوں نے ان کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکے ساتھ بدسلوکی کی اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی۔بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے پیراملٹری فورسز کے ساتھ پلوامہ، کولگام، بڈگام اور دیگر اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور لوگوں کے موبائل، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا۔ چھاپوں کے دوران موبائل فون اور سم کارڈز کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔سرینگر میں مقیم ایک تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں اور ایجنسیوں کی طرف سے محاصرے اورتلاشی کی مسلسل کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا مقصد مقبوضہ علاقے میںجدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے لوگوں قتل، گرفتار اور خوفزدہ کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس کی انتظامیہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی ظالمانہ کارروائیوں اور فوجی پالیسیوں سے کچھ حاصل نہیں کر سکی اور وہ مستقبل میں بھی اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button