مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر رہنمائوں کی طرف سے ہندو پجاری کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے ہندو پجاری یتی نرسنگھا نند کی طرف سے نبی کریم حضرت محمد ۖ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات کی شدیدمذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام اورعلمائے کرام پر زور دیا کہ وہ نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر ہندو پجاری کی گستاخی کی مذمت کیلئے احتجاج کریں۔حریت رہنمائوں فریدہ بہن جی، زمرودہ حبیب، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، غلام نبی وار، ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل ، محمدحسیب وانی، محمد عمر اوردیگر نے اپنے بیانات میں ہندو پجاری کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بھارت بلکہ مقبوضہ کشمیر اوردنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے بھارت میں کوئی بھی اقلیتی برادری خصوصا مسلمان محفوظ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوتوالیڈرا اور کارکن مسلسل مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کے عقائد پر حملہ کرتے ہیں۔ ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے یتی نرسنگھا نند کی فوری گرفتاری اور اسے قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے ہندوتوا پجاری یتی نرسنگھ نند کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی حریت کانفرنس کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور انفارمیشن سیکرٹری مشتاق احمد بٹ کے علاوہ سینئر رہنما ئوںمحمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر،سید فیض نقشبندی، شمیم شال، محمد سلطان بٹ اور الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری پنے بیانات میں کہا کہ مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖاور قرآن پاک کی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔حریت رہنمائوں نے ہندو پجاری کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ حریت کانفرنس کے احتجاج کی کال کو بھرپور شرکت کے ذریعے کامیاب بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button