مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی کے 12کالجوں میں شدید معاشی بحران

eeeeb901-d971-4aa3-bc50-a0e9bcf6f80fنئی دلی01 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے ایک درجن کالجز ایسے ہیں جہاں اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی تنخواہ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے یہ تمام کالجز دہلی حکومت کے ذریعے مالی امداد یافتہ ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹیچرس ایسوسی ایشن نے دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کچریوال اور وزیر تعلیم منیش سسودیا سے کالجوں کی گرانٹ فوراً ریلز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دلی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مطابق بارہ کالجوں کی گراٹ ریلیز نہ ہونے سے نہ صرف تنخواہ کی ادائیگی متاثر ہوئی ہے بلکہ علاج کے بلات ، ریٹائرمنٹ کی سہولیات اورکئی ترقیاتی امور بھی زیر التوا ہیں۔ کچھ کالجوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیںجس کی وجہ سے انہیں معاشی بحران کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button