مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکرسے کارمیں سوار دو شہری جاں بحق، ایک زخمی

سرینگر10جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میںبھارتی فوج کی گاڑی نے ایک کار کو جان بوجھ کر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
فوج کی گاڑی نے ضلع کے علاقے ہاین میںجان بوجھ کر ایک کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو شہری موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو قریبی اسپتال لے جایاگیا جہاں سے انہیں خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا ء ضلع ڈوڈہ کے علاقے خانکوٹ میں آج ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم تین افراد کی موت ہو گئی۔ ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے راج پورہ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button