مقبوضہ جموں و کشمیر

پاسبان حریت کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش

مظفر آباد19 ستمبر (کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کااظہار کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں آزاد جموں وکشمیر کی حکومت پر زوردیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مقبوضہ جموں  وکشمیر کی آزادی کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں پر جنگ مسلط کررکھی ہے۔ نوجوانوں کو بے رحمی سے شہید کیا جا رہا ہے، گھروں کو بارود سے تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ آزادی پسند قیادت سمیت ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت جموں وکشمیرسے اسلامی شعائر کے خاتمے اور ہندوتوا کو مسلط کرنے کی گھناو¿نی سازشوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اوریکطرفہ اقدامات سے سے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنے اور ریاستی عوام کو غیر انسانی قوانین اور فوجی طاقت کے استعمال کے ذریعے خاموش کرانے کی مجرمانہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ ان حالات میں بیس کیمپ کی حکومت، سیاسی جماعتیں اور قیادت سامنے آ ئے اور بھارتی حکومت پر دباو¿ بڑھانے کے لئے مربوط پالیسی بنائیں۔ عزیر غزالی نے آزاد جموں وکشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کیخلاف اپنی آواز بلند کرنے کے لئے مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button