مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیان : پولیس ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
سرینگر 26 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس ہیڈ کانسٹیبل منظور احمد میر آج (جمعہ) صبح ضلع کے علاقے میلہورا میں اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ۔ وہ ضلع اسلام آباد کے علاقے مٹن میں تعینات تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
دریں اثنا، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا لائن مین محمد مقبول ضلع اسلام آباد کے علاقے اشمقام علاقے میں تاروں کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے چلا بسا۔