بھارتپاکستان

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ائیر پورٹس اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفیکیشن میں کہاگیاہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز کیلئے آئندہ ماہ کی تئیس تاریخ تک بند رہے گی بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں سمیت بھارتی ائیر لائنز کے تمام طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔ اس پابندی کا اطلاق بھارت کے زیر ملکیتی یا لیز پر حاصل کئے گئے فوجی اور سول طیاروں پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ 22اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔اس کے بعد سے فضائی ائیر لائنز کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مسلسل بند ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button