مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ: بھارتی پولیس نے تین کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

kashmiri arrestedجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پویس نے افطار احمد المعروف کاکا، خورشید احمد اور غلام عباس کو ضلع کے علاقے مینڈھر گرسائی سے گرفتار کیاہے ۔ یہ تینوں گرسائی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے ان نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے انکی گرفتار ی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکروں پسندوں کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات کی آڑ میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔” پونچھ “ راجوری ، اسلام آبادپارلیمانی حلقے کا حصہ ہے جہاں 25مئی کو چھٹے مرحلے میں پولنگ ہو گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button