جموںمقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : برفباری کے باعث سرینگر لہہ ہائی وے اور مغل روڈ بند

download (4)سرینگر 09نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تازہ برفباری کی وجہ سے سری نگر لہہ ہائی وے اور مغل روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ٹریفک اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ سونہ مرگ کینواحی علاقوں میں برف باری کے بعد سرینگر-سونامرگ۔گماری روڈ کو گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔جموں ریجن کے جڑواں اضلاع پونچھ اور راجوری کو وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ کو بھی پیر کی گلی میں تازہ برف باری کے بعد ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button