بھارت

بھارت: پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، 17افراد ہلاک

ممبئی:بھارتی ریاست گجرات میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے کم سے کم17افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ریاست کے ضلع بناس کانٹھا میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہوا جس کے نتیجے میں 17افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ متعددافراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ۔ھماکے کے وقت فیکٹری میں تقریبا 30 مزدور کام کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button