سونم وانگچک کی حمایت میں نیویارک، سان ہوزے میں مظاہرے

واشنگٹن : امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم” ہندوز فار ہیومن رائٹس“کے کارکنوں نے لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیویارک اور سان ہوزے میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک بھات میں امتحانات میں بے ضابطگیوں اور محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے مطالبے کے لئے نئی دہلی میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ہندوز فار ہیومن رائٹس کے کارکن نیویارک شہر کے یونین سکوائر اور سان ہوزے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس جمع ہوئے۔ انہوں نے سونم وانگچک کی حمایت میں نعرے والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ کارکنوں نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ہندوز فار ہیومن رائٹس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن اور ڈبلن میں بھارتیسفارت خانے کے باہر بھی اسی طرح کے مظاہرے کیے گئے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے احتجاج نے ایک واضح پیغام دیا، چاہے نیویارک ہو یا لندن، سان ہوزے یا ڈبلن: بھارت کے طلباء کے ساتھ انصاف اور وقار سے برتاو کیا جانا چاہیے۔بھارت کے نوجوان دیانتدارانہ جوابات اور ایک ایسے مستقبل کے مستحق ہیں جس پر وہ بھروسہ کر سکیں۔ بھارتی شہری کھلے مکالمے اور اصلاحات کے مستحق ہیں اور یہ وقت ہے کہ بھارتیحکومت جوابدہی کو یقینی بنائے ۔






