بھارت

بھارت نے اسرائیل کی حمایت میں ایران جیسے اتحادی کو تنہا چھوڑ دیا: سونیا گاندھی

نئی دلی :
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت نے اسرائیل کی حمایت میں ایران جیسے اتحادی کو تنہا چھوڑ دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے میں شائع مضمون میں سونیا گاندھی نے لکھا کہ بھارتی حکومت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز اور اسرائیل کی حمایت کر کے بھارت کی سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت تاریخی طور پر اسرائیل اور ایران کے درمیان نہایت محتاط توازن قائم رکھتا آیا ہے لیکن اب مودی نے اسے سیاسی نمائش کی نذر کردیا ہے۔سونیا گاندھی کے مطابق اس طرزِ عمل نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے ہیں اور مودی حکومت کو اسرائیل نواز مفادات کا محض تابع دار بنا کر پیش کیا ہے ۔مودی حکومت جسے سفارت کاری کہتی ہے، وہ دراصل بحران کے لمحات میں ذمہ داری سے دستبرداری ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ اخلاقی بزدلی ہے جس سے عالمی فورمز پر بھارت کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔سونیا گاندھی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای کے قتل پر بھارت کا ناکافی ردِعمل اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ نئی دہلی اپنی آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے سے دستبردار ہوگئی ہے، دہائیوں پر محیط متوازن خارجہ پالیسی کو سیاسی مفاد کی نذر کر دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button