مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک: نصابی کتب میں تبدیلی کے بی جے پی حکومت کے اقدام کیخلاف این ایس یو آئی کا احتجاج

بنگلورو03جولائی( کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی طرف سے نصابی کتب میں تبدیلیوں کے خلاف ”نیشنل سٹوڈنٹس یونئین آف انڈیا“ ( این ایس یو آئی )کے رہنماﺅں اور ارکان نے سخت احتجاج کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ایس یو آئی کے ریاستی صدر کیرتی گنیش نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترمیم شدہ نصابی کتب کے ذریعے طلباءکے ذہنوں میں فرقہ پرستی کے بیج ہو رہی ہے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دائیں بازو کی اقدار کو نصابی کتب میں شامل کرنا دراصل آر ایس ایس کی پالیسیوں کو نوجوانوں کے ذہنوں میں بٹھا کر انہیں پراگندہ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہا کہ نصابی کتب میں ترمیم کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے صدر روہت چکر ورتی نے تمام عظیم شخصیتوں کی توہین کی ہے اور سماجی اصلاح کار بسویشور، بھارتی دستور کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر ، بھگت سنگھ ، ٹیپو سلطان اور نارائن گرو کے اسباق نصاب سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ مسٹر گنیش نے متنبہ کیا کہ اگر ریاستی حکومت نے ترمیم شدہ نصابی کتب کو منسوخ نہیں کیا تو اس این ایس یو آئی ریاست گیر سطح پر اپنا احتجاج تیز کرے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button