مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے چار کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے
سرینگریکم اکتو بر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام اور شوپیاں کے اضلاع سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے کولگام میں قاضی گنڈ کے علاقے ملپورہ میر بازار میں ایک چوکی سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت عبید مشتاق ،عادل جمال بٹ اور دانش رسول کے طورپرہوئی ہے جو کہ پلوامہ کے علاقے ترال کے رہائشی ہیں۔پولیس نے چوتھے نوجوان کو شوپیاں کے علاقے مجھ مرگ سے گرفتار کیا۔