بھارت

بھارت میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر10 مسلمان نوجوان گرفتار

اجن23 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر10 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے مدھیہ پردیش کے علاقے اجن میں محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر 10افرادکو گرفتارکیا اوران میں سے چار افراد پر کالا قانون نیشنل سیکیورٹی ایکٹ لاگوکیاگیاہے۔ یہ گرفتاریاں آر ایس ایس کے انتہاپسندوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کے بعدعمل میں لائی گئیں جس میں انہوں نے پاکستان کا پتلا نذرآتش کیا اور 19اگست کو گیتا کالونی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اجن کے سپرانٹنڈنٹ پولیس ستیندر شکلا نے ذرائع ابلاغ کو تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چار افراد پرنیشنل سیکیورٹی ایکٹ لاگوکیاگیا ہے جو مبینہ طور پر نعرے لگانے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے ملزموں کے نام نہیں بتائے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کلیکٹر نے پولیس کی سفارش پر چار افرادپر نیشنل سیکیورٹی ایکٹ لاگوکیاہے۔ ستیندرشکلا نے کہا کہ پولیس نے نعرے لگانے پر ابھی تک دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button