بھارت

نریندر مودی کے گورداسپور اور جالندھے کے دورے کے موقع پرکسانوں کا احتجاج

 

WhatsApp Image 2024-05-24 at 5.40.10 PM
جالندھر:بھارتی ریاست پنجاب کے شہروں گورداسپور اور جالندھر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آج انتخابی ریلیوں سے خطاب کے موقع پربڑی تعداد میں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی آج لوک سبھا پارلیمانی انتخات کے چھٹے مرحلے سے قبل گورداسپور اور جالندھر میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں جبکہ مودی کے جالندھے کے دورے سے قبل ہی کسان تنظیموں نے اہلووال گائوں کے قریب پہنچ کر احتجاج کیا۔علاقے میں تعینات پولیس کی بڑی تعداد نے کسانوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا جس پر مشتعل ہو کرکسانوں نے وہیں اپنا احتجاج شروع کر دیا اور بی جے پی اور مودی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ کسانوں نکودر جالندھر ہائی وے کوبھی بلاک کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔ جالندھر کے ایس پی من پریت سنگھ ڈھلوں سمیت بڑی تعداد میں پولیس کسانوں کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔تاہم انہوں نے مسلسل سڑک بلاک کر رکھی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button