اترپردیش ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی بی جے پی کا صفایاکردیگی، اکھلیش یادو
لکھنو:
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش میں نہ صرف آئندہ ضمنی انتخابات بلکہ 2027کے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو شکست فاش دینے کادعویٰ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹرمیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام نے 2024کے لوک سبھا انتخاب میں انکی پارٹی کے37 اراکین پارلیمنٹ کو ووٹ دیکر بھارت کی تیسری بڑی پارٹی بنا دیا اور بی جے پی کا 400 پار کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اب بی جے پی کی تکبر اورغرور کی سیاست کو عوام نے سبق سکھادیاہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے بھارت میں جمہوری نظام کوداغدار کر دیا ہے۔ اب پسماندہ، دلت، اقلیت (پی ڈی اے )ہی واحد متبادل ہے جو لوگوں کو خوشحال زندگی دے سکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی اے ہی واحد سیاسی متبادل ہے جو بی جے پی کی منفی سیاست سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔اکھلیش یادو نے
واضح رہے کہ اتر پردیش میں جن 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں 2022کے اسمبلی انتخاب میں برسراقتدار بی جے پی نے 3اور اس کی اتحادی ‘نربل انڈین شوست ہمارا عام دل’نے ایک سیٹ جیتی تھی۔