مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 6ماہ کے دوران 140 کشمیر یوں کو شہید کیا

سرینگر 05جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران رواں سال یکم جنوری سے جولائی کے پہلے ہفتے تک 5لڑکوں سمیت 140کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 19نوجوانوں کو جعلی مقابلوں شہید کیا گیاجبکہ اس عرصے کے دوران 854افراد کو گرفتار کیاگیا۔فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران کیمیائی مواد استعمال کر کے 34مکانوں اور عمارتوں کو بھی تباہ کیا۔ ہزاروں حریت رہنمائوں بشمول مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، غلام احمد گلزارکے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن، مذہبی اسکالر اور صحافی تہاڑ جیل سمیت بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی دیگر جیلوں میںگزشتہ5برس سے مسلسل نظر بند ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میںکہا ہے کہ بھارت نے تنازعہ کشمیر کا پرامن سیاسی حل تلاش کرنے کے بجائے جموں و کشمیر کو اپنے سیاسی منصوبوں کی آزمائش کیلئے ایک لیبارٹری بنادیا ہے ۔ حریت کانفرنس نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button