مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں

سرینگر06 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔
فوجیوں اورپیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع کولگام کے علاقے ہادی گام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ 2 نوجوانوں کو گرفتارکیا۔فوجیوں نے سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں اور سرینگر جموں ہائی وے کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔ فوجی ان کارروائیوں کے دوران گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button