مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند
سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر مغل روڈ کوٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ وادی کشمیر کو راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع سے ملانے والی مغل روڈ پربارشوں اورمختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں بہتری کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ۔