مقبوضہ جموں و کشمیر

2017سے مسلح افواج کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی 116شکایات موصول ہوئیں:بھارتی حکومت

mcmsنئی دہلی 20جولائی (کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے کہاہے کہ 2017سے اب تک بھارتی فوج اور فضائیہ کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی 116شکایات موصول ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں فراہم کردہ تفصیلات میں کہا کہ فوج کے خلاف 108شکایات موصول ہوئیں جبکہ فضائیہ کے خلاف شکایات کی تعداد آٹھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017سے 2022 کے دوران بھارتی بحریہ کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق 2017میں فوج کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات کی تعداد 29، 2018 میں 42اور 2019میں 26تھی جبکہ فوج کو 2020میں سات اور 2021 میں چار شکایات کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی فضائیہ کے خلاف 2017میں ایک اور 2019میں ایک شکایت درج ہوئی۔ اجے بھٹ نے کہا کہ 2021 اور 2022میںفضائیہ کے خلاف تین تین شکایتیں موصول ہوئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button