مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری اہلکار گولی لگنے سے ہلاک

CRPF-India-1

سرینگر:غیرقانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری کا ایک اہلکار36سالہ بسواجیت ادھیکاری گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے وابستہ اہلکار بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر بیر بھوم کا رہائشی تھا۔ بھارتی پولیس نے بتایا کہ وہ ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں تعینات تھا اور سر میں پراسرارطورپر گولی لگنے کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ کو کشمیر سے ایک مختصر فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ بسواجیت کی سر میں گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button