مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ دھماکے میں دو بھارتی فوجی زخمی

سرینگر06جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے جھلاس میں بدھ کو بھارتی فوج کے ایک فائرنگ رینج میں ہونے والے دھماکے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکا تقریبا دوپہر دوبجے اس وقت ہوا جب فوجی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ رینج میں تربیت میں مصروف تھے۔زخمی فوجیوں مکیش کمار اور رشی کیش چوبے کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button