مقبوضہ جموں و کشمیر

متحدہ مجلس علماء کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ

سرینگر07 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متحدہ مجلس علماء کے سرکردہ اور بانی ارکان کے ایک اجلاس میں تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی عید الاضحی سے قبل رہائی کیلئے ایک قرارداد منظور کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قرارداد میں میر واعظ عمر فاروق کی عید الاضحی سے قبل رہائی کا مطالبہ کیاگیا ہے تاکہ وہ نماز عید کے اجتماع کی امامت کر سکیں۔ متحدہ مجلس علما نے عیدالاضحی کی آمد پرامت مسلمہ خاص طور پرجموں و کشمیرکے مسلمانوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے اور عید کی خوشیوں میں سماج کے غریب ،پسماندہ اور ضررتمندافراد کویاد رکھنے کی تلقین کی ہے۔قرارداد میںقابض حکمرانوں اور انتظامیہ پر زوردیاگیا ہے کہ وہ کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ کسی قسم کا رخنہ نہ ڈالیں۔متحدہ مجلس علما نے گزشتہ تین سال سے میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔قرارداد میں عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر میرواعظ عمرم فاروق کی رہائی پر بھی زوردیا ہے تاکہ وہ صدیوں سے جاری اپنے نامور اکابر و اسلاف کے طرز عمل پر حسب سابق اپنے مذہبی فرائض اور ذمہ داریاںادا کرسکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button