مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: معروف عالم دین ، نعت خوان غلام نبی میر انتقال کر گئے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف نعت خوان، عالم دین اور مصنف غلام نبی میر المعروف ابو طارق انتقال کر گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے ڈورو شاہ آباد کے رہائشی غلام نبی میر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے حوالے سے بھی جانے جاتے تھے۔
مرحوم نے حمایت اسلام کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے متعدد کتب بھی تصنیف کیں۔اپنے علمی کارناموں کے علاوہ وہ ایک ممتاز نعت خوان بھی تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button