مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی بھرتی کے عمل میں بے ضابطگیوں پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید

download (5)سرینگر 22 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب چیئرمین عمر عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھرتی کے عمل میں بے ضابطگیوں پر بھارتی قابض انتظامیہ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض حکام نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں بے ضابطگی کا پتہ لگانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی فنانس اکائونٹس اسسٹنٹ کی سلیکشن لسٹ کی انکوائری کر رہی ہے۔یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ فنانس اکائونٹس اسسٹنٹ کے منتخب ہونے والے امیدوار ابھی تک انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ قابض انتظامیہ میں کوئی ان کی بات سنے گا اور غیر یقینی کی موجودہ صورتحال کو ختم کرے گا۔پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حال ہی میں سرکاری شعبے میں کی گئی بھرتیوں کے عمل میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں 30ہزارکشمیریوںکو ملازمتیں دینے کے مودی حکومت کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیںاور بھرتی کے ہر عمل میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہاکہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاررواء کی بجائے سلیکشن لسٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبے کرنے والے امیدواروں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ فنانس اکائونٹس اسسٹنٹ کے طورپر بھرتی کے امیدوار گزشتہ کئی دنوں سے سلیکشن لسٹ کو جاری کرنے کے مطالبے کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button