اداروں اورسڑکوں کے نام ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ناموں پر رکھے جائیں گے: گورنر سنہا
سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس) ہندوتوا نظریے کی پیروی کرتے ہوئے اورمسلم اکثریتی علاقے کی منفردشناخت کو مٹانے کی غرض سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہانے کہاہے کہ علاقے میں اہم اداروں اورسڑکوں کے نام ہلاک ہونے والے پولیس اور فورسز اہلکاروں کے ناموں پر رکھے جائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منوج سنہا نے سرینگر میں جھیل ڈل کے کنارے منعقدہ ایک سائیکل ریس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ادارے اور سڑکوں کو نام دینے کا عمل 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ ان پولیس اور دیگر فورسز اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہوگا جنہوں نے اپنی جانین ملک کے لئے قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں اور میں ان کے بچوں اور اہلخانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ان کو ہرقسم کی مدد فراہم کرے گی۔