مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ کی طرف سے پنڈتوں کی ٹرانزٹ رہائشگاہوں کیلئے 36کنال اراضی مختص
سرینگر08 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی غرض سے کشمیریوں پنڈتوں کیلئے ضلع کپواڑہ میںاراضی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں پنڈتوں کی ٹرانزٹ رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ کرکے جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں غیر کشمیری ہندوئوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ اب قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیرمیں 36کنال سے زائد اراضی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قابض انتظامیہ کے ایک میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کے ایک اجلاس میں پنڈت ملازمیں کی ٹرانزٹ رہائشگاہوں کیلئے اراضی مختص کرنے کی محکمہ ریونیو کی تجویز کی منظوری دی گئی ہے ۔