مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :مودی حکومت نے جماعت اسلامی کی 9 املاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی
سرینگر 10نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے جماعت اسلامی کی کم سے کم نو املاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیان نے ان املاک کے استعمال پر پابندی کے بارے میں ایک جاری حکم نامہ جاری کیا ہے جن میں جماعت اسلامی کے ایک سکول کی عمارت بھی شامل ہے۔یہ فیصلہ بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی درخواست پر کیا گیاہے جس کی سربراہی آر آر سوین کر رہے ہیں جو بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ ہیں۔یہ ہدایات غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت جاری کی گئی ہیں۔بھارت نے پہلے ہی جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔