مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری :لاپتہ شہری کا پراسرار قتل ، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

protest rajori

جموں :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میںایک لاپتہ شخص کی پراسرار موت پر لواحقین نے لاش سڑ ک پر رکھ کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں اور مقتول محمد مشتاق کے لواحقین نے ضلع کے علاقے کالاکوٹ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مشتاق کی میت کو سڑک پر رکھ کر راجوری کالاکوٹ سڑک پر ٹریفک کو کئی گھنٹوں تک بلاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشتاق کو بھارتی فوج کی حراست میں شہید کیاگیا ہے ۔مشتاق 29فروری سے راجوری کے علاقے کالاکوٹ کے گائوں کرولیا سے لاپتہ تھا۔ اس کی لاش گزشتہ روز راجوری کے علاقے چنگس میں ایک دریاسے پراسرارطورپر برآمد ہوئی تھی۔ممتاز سماجی کارکن تزیم گجرمتعدددیگر سماجی کارکنوں اور مختلف سیاسی رہنمائوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئے اور انہوں نے متاثرہ خاندان کو فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے مقتول مشتاق جو چار بچوں کا باپ اور اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا کے قاتلوں کوقرارواقعی سزادلوانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری سے اغوا کئے گئے تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قراردیکر حراست کے دوران قتل کردیاتھا۔ اس واقعے سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ماورائے عدالت قتل کی عکاسی ہوتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button