آزاد کشمیر

شیخ عبدالطیف کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں کشمیری برادری کی شرکت

WhatsApp Image 2022-07-08 at 3.56.09 PMاسلام آ باد 09جولائی ( کے ایم ایس )تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم کارکن شیخ عبدالطیف مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد کے علاقے برما ٹاﺅن میں ادا کر دی گئی۔ وہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نماز جنازہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شا خ کے رہنماﺅں اور راولپنڈی ، اسلام آبادمیں مقیم کشمیری برادری کے افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ نماز جنازہ معروف کشمیری رہنما سید صلاح الدین نے پڑھائی۔شیخ عبدالطیف کا تعلق سرینگر کے علاقے قمر واری سے تھا ۔انہوں نے بھارتی مظالم کی وجہ سے 1995میں مقبوضہ علاقے سے آزاد جموں وکشمیر ہجرت کی تھی۔ مرحوم نے سرینگر یونیورسٹی سے ایل ایل بھی کیا تھا۔آزاد جموںوکشمیر اور پاکستان میں قیام کے دوران وہ میڈیا کے محاذ پر تحریک آزادی کے لیے انتہائی سرگرم رہے اور اس وقت کشمیر میڈیا سروس کے ساتھ بطور  ایڈیٹر وابستہ تھے۔
حریت رہنماﺅں نے اپنے بیانات میں مرحوم کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تحریک آزادی میں ان کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button