آزاد کشمیر

کشمیر سپریم لیگ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ کشمیرکاز کوبھی اجاگرکرے گی: رانا ثنا اللہ

مظفر آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر سپریم لیگ نہ صرف کھیلوں کو فروغ دے گی بلکہ کشمیر کاز کو بھی اجاگر کرے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کشمیرسپریم لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ہمیں اسے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔میں کشمیر سپریم لیگ انتظامیہ کے جذبے کی تعریف کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ کامیاب ہو۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیگ کشمیر کی ہے اور کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کشمیر کاز کو بھی دنیا میں اجاگرکرے گی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے قائمقام کنوینر ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام پاکستان سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم بچپن سے دیکھتے آئے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچ ہارنے پرکشمیری اپنے ٹی وی توڑتے ہیں جبکہ جیتنے پر پٹاخے چھوڑتے ہیں جس کی پاداش میں قابض حکام انہیں تشدد کا نشانہ بناتے اور جیلوں میں ڈال دیتے ہیں ۔حریت رہنما نے کہاکہ آج بھی کشمیری نوجوان پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوں میں نظربند ہیں۔ ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہاکہ کشمیری آج بھی نعرہ لگارہے ہیں ”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوںکو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button