آزاد کشمیر

مودی حکومت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

باغ:آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ظلم و بربریت کا دور دورہ ہے تحریک آزادی کشمیر اپنے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آس و امید ہمارے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیرتحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اورتحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد میں وکلا برادری نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 05اگست 2019کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔ مودی حکومت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔لیکن بھارت یہ جان لے کے وہ اپنے ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتا۔ انشا اللہ تحریک آزادی کشمیر جلد جموںو کشمیر کی آزادی کی صورت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گی ہم کشمیر کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت دیا جانا چاہیے۔انہوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی ۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں کو بھارتی اور اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے وکلا سمیت پورے آزاد کشمیر کے وکلا سے کہا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہاکہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے سوشل میڈیا کا استعمال کر کے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں وکلا اپنا کردار ادا کریں۔آزاد کشمیر کے صدر نے کہاکہ وکلا کاکردار معاشرے میں کلیدی نوعیت کا ہے، وکلا عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ وکلا نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے کیونکہ کوئی بھی قوم آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ہے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے صدر راجہ محمود خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button