آزاد کشمیر

آزادکشمیریونیورسٹی کے ڈاکٹر لال حسین کا نام دنیا کے دو فیصد اعلیٰ سائنسدانوں میں شامل

مظفرآباد22نومبر(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیریونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر لال حسین کو سال 2021اور 2022میں نمایاں تحقیقی خدمات پر اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ایلسیویئر کی جانب سے شائع کردہ دنیا کے ممتاز دو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
آزادکشمیر یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لال حسین نے 75مقالے شائع کئے ہیں جن میں سے 55 انتہائی اہم مقالے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایلسیویئر دنیا کا سب سے مشہور پبلشر ہے جو ہر سال متعلقہ شعبوں میں مستند تحقیقی کردار کی بنیاد پر دنیا کے سائنسدانوں کی فہرست شائع کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا انتخاب ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں اشاعتوں اور حوالہ جات کی تعداد پر انحصار نہیں کیاجاتا جبکہ اس میں 50سے زیادہ پیرامیٹرز استعمال کیے جاتے ہیں جن میں ایک مصنف کے حوالہ جات، پہلے اور متعلقہ مصنف کے حوالہ جات اور اہم کردار ادا کرنے والے مصنف کے حوالہ جات وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر حسین اگست 2019سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے نیلم کیمپس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button