آزاد کشمیر

مظفرآباد:یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لبریشن فرنٹ کا مشعل برادر جلوس

JKLF

مظفرآباد: آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک مشعل برادار جلوس نکالا۔ جلوس کی قیادت لبریشن فرنٹ کے مرکزی سیکریٹری مالیات خواجہ منظور احمد چشتی نے کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے چھتر میں نکالے جانے والے جلوس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔انہوںنے محمد یاسین ملک کی رہائی کے حق میں اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔
خواجہ منظور احمد چشتی دیگر مقررین نے جلوس کے شرکا ءسے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت محمد یاسین ملک کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ انہوںنے نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت کے غیر انسانی و غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
مشعل بردار جلوس میں لبریشن فرنٹ مظفرآباد کے ضلعی صدر راجہ عاصم، ایس ایل ایف کے مرکزی ترجمان فہیم بھیا، ضلعی صدر نعمان میر اور سٹی صدر معیز راجہ کے علاوہ متعدد ذمہ داران و کارکنان شریک تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button